کیا آپکو معلوم ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے کونسی غذا کا استعمال کرنا چاہیے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جو لوگ اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں خشک میوہ جات زیادہ کھانے چاہیے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ روزانہ 1.5 سے 3 اونس بادام، مونگ پھلی، پستہ یا اخروٹ کھاتے ہیں ان کا وزن ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ کم ہوتا ہے جو خشک میوہ میوہ جات نہیں کھاتے۔
ماہرین نے بتایا کہ خشک میوہ جات سے بھرپور غذا کھانے والے افراد نے ان لوگوں کے مقابلے میں 3 سے 16 پاؤنڈ کا وزن کم کیا جو اپنی خوراک میں خشک میوہ جات کو شامل نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ میوہ جات صحت مند چکنائی، نباتاتی پروٹینز اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ سب بھرے ہوئے پیٹ کے احساس کو فروغ دینے اور زیادہ کیلوریز کو کم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ قلبی، تغذیے اور معدے کی صحت اور علمی کارکردگی میں بھی بہتر کردار ادا کرتے ہیں۔
