Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں، وفاقی وزیرِ اطلاعات

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری حسین نے کہا ہے کہ شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں فواد چوہدری حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا احترام اپنی جگہ لیکن شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں، نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری حسین نے مزید کہا کہ بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن کی حیثیت مسلمہ ہے، لیکن شخصیات غلطیوں سے مبراء نہیں اور تنقید شخصیات کے کنڈکٹ پر ہوتی ہے ادارے پر نہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version