Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات

صدرمملکت عارف علوی سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ کے ریجنل ڈائریکٹر، الیگزینڈر میتھیوس نے ملاقات کے ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات میں متاثرین کو بروقت امداد پہنچانے کیلئےہلال احمر اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے مابین تعاون ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ کے ریجنل ڈائریکٹر ، الیگزینڈر میتھیوس سے ملاقات کے دوران کیا۔

 اس موقع پر چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستان ، ابرار الحق بھی موجود تھے ۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ قدرتی آفات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کیلئے طلباء اور رضاکاروں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے ، قدرتی آفات میں متاثرین کو بروقت امداد پہنچانے کیلئےہلال احمر اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے مابین تعاون ضروری ہے ۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان نے کورونا کے دوران عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ، حکومت کی کورونا کے دوران کامیاب سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی وجہ سے صورتحال قابو میں رہی ۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت نے کورونا کے دوران کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فنڈ مختص کئے ۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version