تربیلا میں پانی کی آمد 80ہزارکیوسک اوراخراج 1لاکھ 10ہزارکیوسک ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگلا میں پانی کی آمد 16 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزارکیوسک ہے، چشمہ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 32 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 1لاکھ 12ہزارکیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 27 ہزار100 کیوسک اوراخراج 5 ہزار کیوسک ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پردریائے کابل میں پانی کی آمد 13 ہزار200 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 200 کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 38 لاکھ 32000 ایکڑ فٹ، منگلا میں پانی کا ذخیرہ 35 لاکھ 84 ہزارایکڑفٹ اور چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 66 ہزارایکڑ فٹ ہے۔
واضح رہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 75 لاکھ 82 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
