Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الحمد اللہ اس وقت تک جو بارش ہوئی ہے اس میں معاملات کنٹرول میں ہیں، سعید غنی

وزیر تعلیم و محنت سندھ و پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ الحمد اللہ اس وقت تک جو بارش ہوئی ہے اس میں معاملات کنٹرول میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کی صورتحال کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں، صوبائی وزیر نے نرسری، شارع فیصل، گرومندر، جہانگیر روڈ، جمشید روڈ، جیل چورنگی، اولڈ سبزی منڈی، یونیورسٹی روڈ، نیپال چورنگی، گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔
اپنے بیان میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے نے کہا کہ الحمد اللہ اس وقت تک جو بارش ہوئی ہے اس میں معاملات کنٹرول میں ہیں، گرائنڈر پرایک جگہ پانی جمع ہونے کی شکایات ملی تاہم وہاں بھی مشینری اور عملہ موجود ہے اور وہ نکاسی آب میں مصروف ہے، مجموعی طور پر اس وقت تک ڈسٹرکٹ ایسٹ میں صورتحال بہت بہتر ہے۔
سعید غنی نے ڈی سی ایسٹ کو ہدایات کی کہ جہاں جہاں چوکنگ پوائنٹس ہیں وہاں مشینری و عملہ موجود رہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے، عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور کسی بھی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے تمام مین پاور اور مشینری کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version