ورلڈ آٹو موبائل پر گندھارا کی ایس یو ویز چیری ٹیگو کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع پارک ٹاور میں چیری ٹیگو 4 اور ٹیگو 8 (ایس یو ویز) کی پرائس اناونسمنٹ تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں دونوں گاڑیوں کی قیمتیں بالترتیب 45،99،000 اور 65،99،000 لاکھ روپے رکھے جانے کا اعلان کیا گیا، جو کہ گندھارا پاکستان کی مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیاں ہیں۔
جاری اعلامیے کے مطابق گاڑیوں کی بکنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر گندھارا کے چیف ایگزیکیوٹیز آفیسر (سی ای او) احمد قلی خان خٹک نے ایس یو وی کی بکنگ کرانے والے حضرات کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ الحمدُاللہ، گاڑیوں کی لوکل اسمبلنگ گندھارا کے پورٹ قاسم کراچی پلانٹ میں شروع ہوچکی ہے۔
اس موقع پر ورلڈ آٹو موبائل کے سی او او انس ٹرک والا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور SUV کے ماڈلز کی اہم خصوصیات تفصیل سے بیان کیں۔ ساتھ ہی گاڑیوں کی مناسب قیمت پر اطینان کا اظہار کیا۔
ورلڈ گروپ کے صدر جناب شاہزیب ٹرنک والا کا کہنا تھا کہ گاڑی کی بکنگ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر کی جارہی ہے، اور جلد ہی ولرڈ آٹو موبائل چیری کراچی کے بعد چیری اسلام آباد کا افتتاح کیا جائے گا۔
اس موقع پر ایس یو وی کی ٹیسٹ ڈرائیو کا اہتمام بھی کیا گیا، تقریب میں پریس اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔



















