سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کی ہدایت پر شہرِ ملتان میں اولیاء کی شاہراہوں کو “ڈسٹ فری” بنانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے
نرائع نے بتایا کہ سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ شکیل احمد بھٹی کی ہدایت پرسڑکوں کی پانی سے دھلائی کے لئے آپرشن شروع کردیا گیا ہے جس میں شمس آباد چوک، چونگی نمبر9 اور اس کے فلائی اوور کو مٹی اور گرد سے پاک کردیا گیا ہے۔
’مرحلہ وار شہر کی تمام شاہراہوں کی واشنگ کی جائے گی‘ سی ای او ملتان
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں مٹی اٹھانے کے لئے سڑکوں کی اسکریپنگ کی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مکینیکل سوئیپنگ اور واٹر باوزر سے واشنگ کی گئی۔
’ٹریفک کے مسائل سے بچنے کے لئے واشنگ سرگرمیوں کا آغاز نصف شب کو کیا گیا‘ ذرائع
علاوہ ازیں ملتان کے علاقے چونگی نمبر9 سے پل موج دریا اور ہائیکورٹ چوک تک سڑکوں کی دھلائی کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے جس میں کچہری چوک سے ایم ڈی چوک تک روڈ کی دھلائی بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ٹریفک کے مسائل سے بچنے کے لئے واشنگ سرگرمیوں کا آغاز نصف شب سے کیا گیا تھا جو جاری ہے۔
