Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاروبار چلتا ہے تو ملکی معیشت کا پہیہ چلتا ہے، اسد عمر

 پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ کاروبار چلتا ہے تو ملکی معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مارکیٹوں کے اوقات کار مقرر کرنے کے معاملے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر سے پی ٹی آئی کے تاجر رہنمائوں کی ملاقات ہوئی جس میں ناصر سلمان فوکل پرسن برائے ٹریڈرز پاکستان نے اور تاجر رہنماؤں وفد نے کاروباری بندش کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین پنجاب افتخار احمد مٹو ، ملک طاہر حنیف سابق چیئرمین ، میاں ریاض ، سابقہ چیئرمین،خواجہ حبیب الرحمن کنوینر برائے اسٹینڈنگ کمیٹی فلور ملز نے اسد عمر کو گندم کی امدادی قیمت و بحران سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آپنی ناکامی اور نالائقی چھپانے کیلئے تاجر برادری پر شب خون مارنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کروانے کا واضح حکم دیا ہے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ کاروبار چلتا ہے تو ملکی معیشت کا پہیہ چلتا ہے تاجر برادری کے تمام تحفظات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

ناصر سلمان فوکل پرسن برائے ٹریڈرز پاکستان نے کہا کہ وفاقی حکومت کے غیر آئینی احکامات کو رد کرتے ہیں کسی بھی صورت ملکی معیشت کو تباہ نہیں ہونے دیگے۔

ملاقات میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version