عرب دنیا کے بااثر ترین لیڈر کے لیے ہونے والے ایک ٹی وی سروے میں شہزادہ محمد بن سلمان کو بااثر ترین لیڈر قرار دے دیا ہے۔
عرب میڈیا کی خبر کے مطابق ایک ٹی وی چینل نے سروے کا اہتمام کیا تھا جس میں پوچھا گیا تھا کہ عرب دنیا کا مقبول ترین اور بااثر ترین رہنما کون ہے۔
ٹی وی چینل کے اس سروے میں 77 لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا تھا جس میں سے 63 فی صد کا ووٹ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حق میں رہا۔
ولی عہد شہزادہ محمد سلمان دوسری مرتبہ اس اعزاز کو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں، گزشتہ برس بھی اسی ٹی وی چینل نے سروے کیا تھا جس کا قرعہ فال شہزادہ محمد بن سلمان کے نام نکلا تھا۔
ٹی وی چینل کے اس سروے میں 77 لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا تھا جس میں شہزادہ محمد بن سلمان کامیاب قرار پائے، دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید منتخب ہوئے۔
عرب دنیا کے بااثر ترین شخصیت کے لیے ہونے والے اس سروے میں تیسرے نمبر پر مصر کے صدر الفتاح السیسی تھے۔
واضح رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے وژن 2030 کے سب سے بڑے داعی ہیں، اور اس حوالے سے وہ بین الاقوامی شہرت بھی رکھتے ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان عرب دنیا کو یورپی ممالک کی طرح ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں، جس کے لیے ان کی کوششوں کو عرب دنیا میں سراہا جاتا ہے۔
