Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسمِ سرما میں وزن کم کرنے والی ڈیٹوکس ڈرنک

وزن کم کرنے کے حوالے سے ڈیٹوکس جوسز کا انتخاب تمام طریقوں میں سب سے آسان تسلیم کیاجاتا ہے۔
یہ بہت زیادہ پھل اور سبزیاں استعمال کیے بغیر کسی بھی انسان کا وزن دنوں میں کم کرسکتے ہیں۔
2010ء میں آسٹریلیا میں ڈیٹوکس جوسز سے متعلق کی گئی ایک تحقیق کے دوران وزن کم کرنے کے خواہشمند موٹے افراد کو 60دنوں تک ڈیٹوکس جوس پلایا گیا، جس کے بعد ان افراد کے وزن میں 100پاؤنڈ کی حیرت انگیز کمی دیکھنے میں آئی۔
تحقیقی ماہرین کے مطابق اسمارٹ نظر آنے کے خواہش مند افراد، جو ایک دن میں6سے8سبزیوں کا استعمال بمشکل
کرتے ہیں، ان کے لیے ڈیٹوکس جوس بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔
آج ہم آپ کو کچھ ایسی ہی ڈرنکس کے حوالے سے بتا رہے ہی جس کے استعما ل سے آپ موسمِ سرما میں بھی چند دنوں میں وزن کو کم کرسکتے ہیں۔
:مزید پڑھیں

گرین اسپنیچ لیمنیڈ

ڈیٹوکس جوس کی ایک اور غذائیت بھری ریسیپی گرین اسپنیچ لیمنیڈ کی ہے، جو توانائی بڑھانے کا ذریعہ ہے۔

گرین اسپنیچ لیمنیڈ بنانے کے لیے آپ کو ایک کپ پالک،2اجوائن کے تنے، 4بروکلی، ایک ٹکڑا ادرک اور 2سیب درکار ہوں گے۔

اس ریسیپی میں بروکلی غذائیت سے بھر پور ہوتی ہےجبکہ کیلوریز کی مقدار نہایت کم پائی جاتی ہے۔

گاجر اور سیب کا جوس

گاجر اور سیب سے حاصل کیا گیا ڈیٹوکس جوس بھی ذائقہ دار اور غذائیت بخش ہوتا ہے۔

یہ دونوں اجزاوٹامن، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے مالا مال ہوتے ہیں۔

غذائی اعتبار سے گاجر وٹامن اے کا بہترین ذریعہ ہے، اس میں کیروٹین نامی مادہ جو کہ وٹامن کی ابتدائی شکل ہوتا ہے، وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

یہ جزوجگر کی مدد سے وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

گاجر میں وٹامن اے کے علاوہ وٹامن بی، وٹامن کے اور پوٹاشیم بھی اچھی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

گاجر اور سیب کا ڈیٹوکس جوس بنانے کے لیے ایک بڑا سیب ( چار حصوں میں کٹا ہوا)، 15اونس پائن ایپل، دو بڑی گاجریں اور دو ٹکڑے تازہ ادرک درکار ہوگا۔

اس کے علاوہ اور بھی بہت سی ڈرنک ہے جس کے استعمال سے وزم میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version