جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی کہاوت حقیقت کی دنیا میں کبھی کبھار ہی صادق آتی ہے۔
تاہم اس کہاوت کا ایک زندہ ثبوت حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/i/status/1606128558857850880
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی موٹر سائیکل سامنے سے آرہا ہے اورایک طرف کار کھڑی ہوئی ہے ساتھ ہی موٹر سائیکل سوارکے برابر سے ٹرالر کو بھی آتا دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاروالا اچانک کار کا دروزہ جیسے ہی کھولتا موٹر سائیکل سوار چلتے ٹرالر کے نیچے آ جاتا ہے۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرالر ڈرائیور نے وقت پربریک لگایا جس کی وجہ سے آدمی ٹرالرکی زد میں سے آنے سے محفوظ ہو گیا اور اس کی جان بھی بچ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والا یہ آدمی خوش قسمت رہا جو سے ٹرالر کے نیچے آنے کے بعد بھی بچ گیا۔
اس سے قبل بھی ایسا ہی واقعہ کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں پیش آیا تھا جہاں شاہراہ پاکستان پر خاتون کو دیوہیکل ٹینکر کی ٹکر لگی تھی لیکن خوش قسمتی سے خاتون گاڑی کے نیچے آنے سے بچ گئی تھیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی اس حادثے کی ویڈیو میں خاتون کو رش والی سڑک کراس کرتے دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ خاتون اس حادثے کی وجہ سے معمولی زخمی ہوئیں تھیں۔
