سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر کراچی اور حیدرآباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
سیکٹریری سندھ احمد بخش ناریجو نے بلدیاتی الیکشن کے پیش نظر ہفتے کی چھٹی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن میں حیدرآباد اور کراچی میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے اسکول اور کالجز میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ملازمین بلدیاتی الیکشن میں انتظامی امور سرانجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
