Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جبری گمشدگی کیخلاف درخواست پر فریقین کو عدالتی معاونت کیلئے دو ہفتوں کی مہلت

عدالتِ عالیہ نے جبری گمشدگی کے خلاف دائردرخواست پرفریقین کوعدالتی معاونت کیلئے دوہفتوں کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ شہری حبیب الرحمان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

محمد سعد الرحمن کی جانب سے اپنے بھائی کی جبری گمشدگی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے فریقین کو عدالتی معاونت کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ اس نقطے پرعدالت کی معاونت کریں، پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے بعد پراسس کیا ہے اور کس کی ذمہ داری ہے۔

کیس کی سماعت اسلام ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، استفسار کیا کہ 30 اگست 2022 کا پروڈکشن آرڈر ہے اس پر عمل ہوا یا نہیں۔ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے سے آگے کا پراسس کیا ہے؟

رجسٹرارلاپتہ افراد کمیشن نے بتایا کہ ہم نے پروڈکشن آرڈرجاری کیے، ہمارا مینڈیٹ ادھر تک کا ہی ہے۔

درخواست گزارکی جانب سے اسد گلزار ملک ایڈووکیٹ  جبکہ جبری گمشدگیوں پر قائم لاپتہ افراد کمیشن کے رجسٹرارعدالت میں پیش ہوئے۔

 وزارت دفاع کی جانب سے افسر جمشید بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے دو ہفتوں کی عدالتی معاونت کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version