Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آصف زرداری ذمے دار آدمی ہیں، ہمارا مینڈیٹ تسلیم کریں، سراج الحق

امیرجماعتِ اسلامی سراج الحق نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ آصف زرداری ذمے دار آدمی ہیں، ہمارا مینڈیٹ تسلیم کریں۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اسلام آباد میں پریس کانفربنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سے ہم بات چیت سے انکار نہیں کرتے، جماعت اسلامی سب کو ساتھ چلانےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ آصف زرداری پی پی کےسب سےذمہ دارآدمی ہیں، مینڈیٹ تسلیم کریں۔ آصف زرداری کو پیغام ہےعوام کو اچھی قیادت سے محروم نہ کریں۔

امیرجماعت اسلامی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امید ہے آصف زرداری میری بات کو سنیں گے، امید ہے آئندہ گھنٹوں میں جماعت اسلامی کی جیت کو تسلیم کریں گے۔ امید ہے آصف زرداری کنفیوژن کو دور کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ جمعہ کو یوم تشکر کے طور پر منائیں گے۔ صوبائی حکومت حقائق کوتسلیم کرے۔ حکومت خودکہتی ہےٹرن آؤٹ کم تھا۔ ٹرن آؤٹ کم تھا تو نتائج فوری آ جانے چاہئےتھے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ صوبائی حکومت آراوزپر اثرانداز نہ ہو۔ پیپلزپارٹی کوعوام کافیصلہ تسلیم کرناچاہیے۔  فارم 11 کے مطابق ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کیاجائے۔ فارم 11 کےمطابق ہماری نشستوں کی تعداد 94 بنتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اہلِ کراچی کا شکریہ کہ جماعت اسلامی کوووٹ دیا۔ بلدیاتی انتخابات کیلئےجماعت اسلامی نےطویل جدوجہدکی۔ بہانوں کا سہارا لے کرالیکشن ملتوی کیے گئے۔ 15جنوری کے الیکشن میں کامیابی کوئی حیرانی کی بات نہیں تھی۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی کی خدمت کی ہے۔ جماعت اسلامی کو موقع ملا تو کراچی روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ ماضی میں کراچی بدامنی، بدانتظامی کا شکار ہوا، کراچی ملک کامعاشی حب ہے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے مذید کہا کہ کراچی پورے ملک کےلیے انجن کا کام کرتا ہے۔ اب جو میئر بنے گا وہ کراچی کا 28 واں میئر ہوگا۔ حکومت آرڈیننس کی بنیاد پر کام چلانا زیادہ آسان سمجھتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version