پارٹی کے بعد خاندان سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نوازشریف کے فیصلوں پر سوالات اٹھا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا “ووٹ کوعزت دو” کا بیانیہ اب نہیں چل سکتا، میاں صاحب نے ایکسٹینشن دے کر اپنا ہی بیانیہ دفنا دیا ، خوشامدی لیگی نوازشریف کو جھوٹی باتیں اور غلط مشورے دیتے ہیں۔
نوازشریف کے داماد نے کہا کہ ان کے چچا سسر شہبازشریف نے حکومت لے کر بڑی غلطی کی ہے، مریم نواز کو مستقبل قریب میں وزیراعظم بنتا نہیں دیکھ رہا، شہبازشریف ہی دوہزار پچیس تک وزیراعظم رہیں گے۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کپتان کی بھی تعریف کی اور کہا عمران خان کی روحانیت سے متاثر ہوں، کردار پر انگلی اٹھانے والے پہلے اپنے ماضی دیکھیں۔
