ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3173 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 64 ہزار 780 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3173 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 64 ہزار 780 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 837 ڈالر فی اونس ہے۔
