Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلہری بھی گاجر کھانے کی شوقین ہو گئی

آپ نے کبھی گلہری کو گاجر کھاتے ہوئے دیکھا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گلہری کو بڑے مزے لیتے ہوئے گاجر کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر معلوم ہو رہا ہے کہ جانور بھی کھانے پینے کے شوقین ہوتے ہیں۔

https://twitter.com/i/status/1630883016988934144

گلہری کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

اکثر سوشل میڈیا پر جانوروں کی ایسی ویڈیوز  وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر بچوں اور بڑوں کو اپنی ہنسی پر قابو رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/latest/2023/01/616157/

اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ہاتھی کو درخت سے آم توڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہاتھی آم کے درخت پر پاؤں رکھ کر تھوڑا چڑھتا ہے اور پھر اپنی سونڈ کی مدد سے درخت پر لگے آم کو توڑنے کو کوشش کرنے لگتا ہے۔

تاہم ویڈیو میں دیکھا گیا کہ آخر کار ہاتھی کچھ دیر کی محنت کے بعد آم توڑنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس ویڈیو کو آئی اے ایس افسر سپریا ساہو نے پوسٹ کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی تھی۔

سپریا ساہو نے ٹویڑ پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا  تھا کہ ہاتھی کی اس محنت سے آم تورنے کی ویڈیو پرتالیاں تو بنتی ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی نت نئی حرکتوں کی دلچسپ ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے صارفین  کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version