Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کتے کا کھانا لیکر فرار ہونے والی شرارتی بلی

عموماً جانور اپنے ہی حلقے میں دوستی کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار ان کی دوستی ایسے جانوروں سے ہوجاتی ہے جسے دیکھ  کر حیرانگی ہوتی ہے اس ہی طرح اکثر ان کی شرارتوں پر مبنی ویڈیو بھی وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس  میں ایک کتا کو کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جبکہ ایک بلی کو الماری کے نیچھے سے چھپ کر بڑی مہارت سے کتے کے کھانے کو اپنی جانب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1637548917788123136

ان دونوں کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد دلچسپ کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک  صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلی بہت شرارتی ہے۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/amazing/2023/01/649492/

اس سے قبل بھی ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی جس میں چیتے اور شیر کے بچے کے ساتھ  بندر کے بچے کو بھی مزے سے کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

بیبی چمپینزی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پوسٹ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی تھی۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تینوں ایک ساتھ کتنے پیارے لگ رہے ہیں۔

جبکہ ایک صارف نے کہا تھا کہ یہ میری نظر میں اب تک کی بہت پیاری ویڈیو ہے۔

واضح رہے کہ اکثر جانوروں کی ایسی نت نئی حرکتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر انسان کبھی جذباتی تو کبھی  حیران ہو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں