نیب نے توشہ خانہ کیس اور فارن فنڈنگ کے معاملے میں سابق وزیراعظم عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشری بی بی کو کل طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فارن فنڈنگ کیس سے میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب نے کل طلب کیا ہے۔
عمران خان کو طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب نے انھیں کل نیب راولپنڈی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
توشہ خانہ کیس میں نیب کے پہلے نوٹس پرسربراہ پی ٹی آئی عمران خان غیر حاضر رہے۔
اس سے قبل نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی کل طلب کیا ہے۔
نیب کی ٹیم بشری بی بی کو نوٹس ریسیو کروانے زمان پارک پہنچی تھی۔ نیب کی جانب سے انھیں بھی 21 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انھیں کل عدالت میں طلب کیا ہے۔
خبرکی تفصیل پڑھیں۔
