Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمضان میں بینک کب تک کھلے رہیں گے؟ اعلان ہوگیا

اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے لیے اوقات کار کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک کے لیے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق رمضان میں عوامی لین دین کے لیے تمام بینک پیر تا جمعرات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔

اس کے علاوہ  جمعہ کو بینک کے اوقات کار صبح ساڑھے 8 سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے تاہم کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version