Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار کا امکان

ملک کے بیشتر شہروں میں28 سے 31 مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے اجری کردہ بیان کے مطابق مغربی ہوائیں منگل کو ملک میں داخل ہونگی جو 31 مارچ تک موجود رہیں گی۔28  سے 31 مارچ کے دوران لاہور ، اسلام آباد، مری،  راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی بادل برسیں گے۔پی ڈی ایم اے

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں(بالخصوس گندم) اور کمزور انفرسٹرکچر کو شدید نقصان کا خطرہ ہے، کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوےُ فصلوں کی آبیاری کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 28 سے 31 مارچ کو موسلادھار بارشوں سے ڈی جی خان کےپہاڑی علاقوں اور اسلام آباد /راولپنڈی کےمقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، اسی دوران لاہور ، اسلام آباد/راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر اب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں ممکنہ کمی کا امکان ہے جبکہ مری میں برفباری اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود رہے گا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ مسافر حضرات اور سیاح خراب موسم میں غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں جبکہ ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

Exit mobile version