Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ کا وزن بھی تیزی سی بڑھ رہاہے؟ کہیں اس کی وجہ یہ غذائیں تو نہیں

صحت مند رہنے کے لیے جہاں متوازن غذا ضروری ہے وہی صحت مند وزن کو برقرار رکھنا بھی اہم ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ وزن بڑھنے کے ساتھ کئی امراض جنم لینے لگتے ہیں اسی لیے ایسی غذا کا انتخاب کیا جائے جو صحت کوبہتر بناکر وزن کوتوازن میں رکھے۔

بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی بھی شخص کا وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے اور اس کی وجہ سامنے نہیں آتی لیکن نہ چاہتے ہوئے بھی کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو آپ کے وزن بڑھنے کا سبب بنتی ہیں۔

آپ جو غذا لیتے ہیں اس کا براہ راست اثر ہماری صحت اور یہاں تک کہ ہمارے وزن پر بھی ہوتا ہے۔ غذائیت سے بھرپورکھانے آپ کی صحت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ تاہم دوسری طرف، بعض غذائیں آپ کو وزن بڑھانے کا باعث بن سکتی ہیں۔ یہاں پر ایسی غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جو آپ کے وزن کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

پھلوں کا رس

پھلوں کے رس کے بارے میں عام طور پر یہ خیال کیاجاتا ہے وہ نہایت صحت بخش ہوتے ہیں، کیونکہ یہ تازہ قدرتی پھلوں کے رس سے تیار کیے جاتے اس لیے یہ ہر طرح سے محفوظ ہوتے ہیں۔ تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔ بہت سے تجارتی طور پر دستیاب پھلوں کے جوس میں اضافی شکر شامل ہوتی ہے، جو کیلوری کی مقدار کو تیزی سے بڑھا سکتی ہے۔ مزید برآں، جوسنگ کے عمل کے دوران  پھلوں کے فائبرکو ہٹا دیا جاتا ہے جس کے بعد جوس میں صرف رس اور چینی رہ جاتی ہے۔

گرینولا بارز

دنیا کی ایک بڑی آبادی دن میں گرینولا بارز کو ضرور غذا میں شامل رکھتی ہیں،ان میں بعض اوقات اضافی شکر اور چکنائی زیادہ ہوتی ہے۔ بہت سے اسٹور سے خریدے گئے گرینولا بارز میں چاکلیٹ چپس، شہد اور مختلف مٹھاس جیسے اجزاء ہوتے ہیں، جن کا زیادہ استعمال وزن کا بڑھ سکتا ہے۔ کسی بھی گرینولا بارز کو خریدنے سے قبل غذائیت کے لیبلز کو پڑھنا اور کم چینی اور مکمل اجزاء کے ساتھ گرینولا بارز کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔

خشک میوہ جات

اگرچہ پھلوں کو عام طور پر صحت مند سمجھا جاتا ہے، لیکن خشک کرنے کا عمل ان کی قدرتی شکرمیں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ اس طرح خشک میوہ جات کی کیلوری میں کئی گنا اضافہ ہوجات ہے۔ مٹھی بھر خشک میوہ جات کھانے میں زیادہ نہیں ہیں لیکن وہ آپ کی کیلوریز میں تیزی سے اضافہ کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خشک میوہ جات  کو اعتدال میں کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

نٹ مکھن

اگرچہ گری دار میوے خود صحت مند چکنائی اور پروٹین کا ایک بڑا ذریعہ ہیں، لیکن بازار میں دستیاب پر نٹ بٹر میں ذائقہ اورمقدار کو بڑھانے کے لیے تیل، شکر، اور مصنوعی اضافی چیزیں شامل کی جااتی ہیں یہ اضافی اجزاء نٹ مکھن کی کیلوری کے کو نمایاں طور پر بڑھا سکتے ہیں اور اگر ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جائے تو وزن بڑھ سکتا ہے۔

 اسمودی

اگرچہ اسمودی پھلوں اور سبزیوں کو خوراک میں شامل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، لیکن بازار سے خریدی گئی اسمودی میں کیلوریز اور شکر بھی زیادہ ہوتی ہے، خاص طور پرپھلوں کے رس، منجمد دہی، یا زیادہ مقدار میں میٹھے پھلوں سے بنی اسمودی اگر کثرت سے کھائی جائیں تو وزن بڑھ سکتا ہے۔ اعتدال اور تازہ پھلوں، سبزیوں، اور پانی یا بغیر میٹھے دودھ سے تیار اسمودی ایک  صحت مند انتخاب ہے۔

سلاد ڈریسنگ

سلاد کو اکثر وزن میں کمی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن زیادہ کیلوری والی ڈریسنگ ان کوششوں کو سبوتاژ کر سکتی ہے۔ بہت سی سلاد ڈریسنگ شکر، غیر صحت بخش چکنائی، اور مصنوعی اضافی غیر صحت بخش اجزا پر مشتمل ہوتی ہے، جس سے کیلوریز کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔ زیتون کا تیل، سرکہ، ہربز اور مصالحوں کا استعمال کرتے ہوئے گھریلو ڈریسنگ تیار کریں اورغیر ضروری کیلوریز کے بغیر ذائقہ بہتر بنائیں۔

 پوری گندم کی روٹی

اگرچہ پوری گندم کی روٹی کو عام طور پر سفید روٹی سے زیادہ صحت بخش سمجھا جاتا ہے، تاہم اس میں کافی کاربوہائیڈریٹ اور کیلوریزموجود ہوتی ہے۔ روٹی کا زیادہ استعمال چاہے اس کی نوعیت کوئی بھی ہو،اگر دیگر غذائیت سے بھرپور غذاؤں کے ساتھ استعمال نہ کی جائے تو وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ کوشش کریں کہ روٹی کو زیادہ نہ کھائیں ۔

Exit mobile version