Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آپ کی جلد چکنی ہے یا خشک، پہچاننے کا طریقہ بہت ہی آسان

جلد کی حفاظت کی مصنوعات ہوں یا میک اپ، ایک جملہ بار بار سننے کو ملتا ہے وہ یہ ہے کہ آپ کی جلد کس قسم ہے خشک ہے یا چکنی، اورمصنوعات اسی کے مطابق استعمال کی جائے۔

جلد کی بہت سی اقسام ہیں جن میں چکنی، خشک، نارمل، کومبینیشن اورایکنی والی جلد،اکثر خواتین اور مرد حضرات یہ جاننے سے قاصر ہیں کہ ان کی جلد کس قسم کی ہے یہاں پر چند نہایت آسان سے طریقے پیش کیے جارہے ہیں جن سے آپ اپنی جلد کو بآسانی جان سکتے ہیں۔

ٹشو

چہرے کا دھونے کے بعد ٹشو سے چہرے کو صاف کریں اگر اس پر چکنائی دکھائی دے توآپ کی جلد چکنی اور کومبینیش ہے اور کچھ نہ دکھائی دے تو اس کا مطلب آپ کی جلد خشک ہے۔

ٹائٹ اسکن

اپنے ماتھے کی جلد کوانگلیوں کی مدد سے کھنچے اگر آپ کو جلد ٹائٹ محسوس ہوتو جلد خشک ہے اور نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ چکنی جلد ہے۔

آئینہ

اپنے چہرے کو آئینہ میں نہایت قریب  سے دیکھیں اگر آپ کو جلد پر پرت یا تہہ دکھائی دے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ جلد بہت ہی حساس ہے اور اگر جلد چمکتی ہوئی دکھائی تو اس کا مطلب ہے کہ آپ چکنی جلد کی مالک ہیں۔

جلد پر چٹکی بھرے

اگر جلد پر چٹکی بھرنے سے جھریاں دکھائی دینے لگے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی جلد خشک یا کومبینیشن ہے اور اگر جلد ہموار دکھائی دے تو چکنی جلد ہے۔

Exit mobile version