بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا ایک اور میچ ری شیڈول ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کے مطابق بی سی سی آئی کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کا ایک اور میچ ری شیڈول کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) نے بی سی سی آئی کو خط لکھ کر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 12 نومبر کو ہونے والے لیگ میچ کی تاریخ میں تبدیلی کی درخواست کی ہے۔
کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کا میچ ہندوؤں کے مذہبی تہوار کالی پوجا کی تاریخ سے متصادم ہے۔
سی اے بی نے یہ درخواست کولکاتا پولیس کی طرف سے اس دن سیکورٹی کے انتظام کی مشکلات کے بارے میں الرٹ ہونے کے بعد کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا تیسرا میچ ہے جس کی تاریخ میں تبدیل کی جائے گی۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پہلے 15 اکتوبر کو ہونا تھا لیکن اس کے بعد اسے 14 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا تاکہ ہندوؤں کے تہوار نوراتری کے پہلے دن تصادم سے بچا جا سکے۔
مقامی پولیس کو خدشہ تھا کہ 10 اکتوبر کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنا مشکل ہوگا۔ یہ میچ اب بھی احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
پاک بھارت میچ کی تاریخ میں تبدیلی کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے میچ کی تاریخ میں تبدیلی ناگزیر ہو گئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
