Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کےکیس کی سماعت کا تحریری آرڈر جاری

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس کی سماعت کا تحریری آرڈر جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے آرڈر کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا، الیکشن کمیشن نے کیس پر 12 سماعتیں کی ہیں۔

تحریری آرڈرمیں کہا گیا کہ پی ٹی آئی معاملہ التوا میں ڈالنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو دوسری مرتبہ عبوری جواب جمع کرایا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کی جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع دینے کی درخواست منظور کی جاتی ہے، الیکشن کمیشن نے تفصیلی جواب جمع نہ کرانے پر پی ٹی آئی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

آرڈرمیں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو 22 اگست تک تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ کیس کی مزید سماعت 22 اگست کو ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version