Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جیکولین اداکارہ ملیکہ کے ساتھ خود کو تشبیہ دینے پر خفا

بالی وڈ اداکارہ جیکولین نے ملیکہ شیراوت کے ساتھ خود کو تشبیہ دینے پر خفگی کا اظہار کرنے کا پرانا انٹرویو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

یاد رہے کہ2011  میں فلم ‘مرڈر 2’ کے بعد جیکولین کا موازنہ ‘مرڈر’ کی پہلی ہیروئن ملیکہ شیراوت سے کیا جارہا تھا۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر اداکارہ جیکولین کے ایک پرانے انٹرویو کا ذکر کیا گیا جس میں اداکارہ نے ملیکہ کے ساتھ خود کو تشبیہ دینے پر خفگی کا اظہار کیا تھا۔

اس حوالے سے جیکولین نے کہا کہ مجھے برا لگتا ہے جب ‘مرڈر 2’ میں میرے کردار کو ملیکہ شیراوت کے کردار سے ملایا جاتا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ دونوں فلموں کی کہانیاں ایک جیسی نہیں تھیں۔

تاہم  اس قسم کے موازنے کرنے کی کوئی تُک نہیں بنتی۔

اداکارہ کا مزید کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر مجھے اپنے اور ملیکہ کے موازنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ملیکہ شیراوت اپنے اصل میں رہتی ہیں اور وہ بےخوف ہیں۔

واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس نے کہا کہ ملیکہ جو سمجھتی ہیں کہہ دیتی ہیں اور اس ہی وجہ سے آج وہ جہاں ہیں ان کی تعریف ہونی چاہیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version