Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن 90روز میں الیکشن کرائے جائیں، سراج الحق

سراج الحق نےکہا ہے کہ الیکشن کمیشن 90روز میں الیکشن کرائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابقہ اتحادی حکومت نے جان بوجھ کر الیکشن میں تاخیر کا بندوبست کیا، مشترکہ مفادات کونسل نے حکومت کی رخصتی سے چند روز قبل ڈیجیٹل خانہ شماری کی منظوری دی۔

 سراج الحق نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کی آڑ میں قومی انتخابات کو مقررہ آئینی مدت سے آگے لے جانے کی کوشش کی گئی۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کی من مانی تشریح نہ کرے بلکہ 90روز میں الیکشن کرائے جائیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 224کی پاسداری ہونی چاہیے، آئین کی خلاف ورزی ہوئی تو جماعت اسلامی مخالفت کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا بنیادی مسئلہ قانون کی حکمرانی کا نہ ہونا ہے، نگران حکومت کا بنیادی کام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version