انوار الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزراعظم انوار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج منعقدہ اجلاس میں پاور ڈویژن نے بریفنگ دی، مخلتف وفاقی وزراءسمیت سیکٹریز نے شرکت کی، اجلاس میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لئے وزارت توانائی اور وزارت خزانہ کو مل کر لائحہ عمل بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
آج منعقدہ اجلاس میں پاور ڈویژن نے بریفنگ دی، مخلتف وفاقی وزراءسمیت سیکٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لئے وزارت توانائی اور وزارت خزانہ کو مل کر لائحہ عمل بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ مختلف سرکاری ملازمین کو مفت یونٹس کے معاملہ پر بھی تفصیلی… https://t.co/soXBVtLScK
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 27, 2023
انوار الحق نے کہا کہ مختلف سرکاری ملازمین کو مفت یونٹس کے معاملہ پر بھی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، سرکاری دفاتر میں بجلی کے استعمال میں کمی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔
نگراں وزراعظم انوار الحق نے مزید کہا کہ کل صوبوں کے ساتھ بھی مشاورت کی جائے گی، نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوئے جلد از جلد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کرے گی۔
