Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن؛ 4 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ادارے نے 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 464 کلو گرام منشیات برآمد کی اور 4 ملزمان گرفتار کیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹر وے ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 62 کلو 400 گرام چرس اور 3 کلو 600 گرام افیون برآمد ہوئی، دوران کارروائی اوکاڑہ کے رہائشی تین ملزمان گرفتار کیے گئے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی میں کویت بھیجے جانے والے پارسل سے 645 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ قلعہ عبداللہ میں دوران  کارروائی 380 کلو آئس اور 158 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد ہوا۔

اے این ایف کے ترجمان نے کہا کہ باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 667 گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ خیبر کے علاقے زخہ خیل میں دو کارروائیوں کے دوران اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 16 کلو چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version