نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےغیرقانونی کان کنی روکنے اوراوجی ڈی سی ایل کے سربراہ کا جلد تقررکرنے کی ہدایت کردی۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کےحوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم ڈویژن کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی وسائل کی صلاحیت کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ قدرتی وسائل تک رسائی کے لیے روڈ انفراسٹرکچر بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
نگراں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ غیر قانونی کان کُنی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔ او جی ڈی سی ایل کے سربراہ کی جلد تقرری کے لئے تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جائیں۔
نگراں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیٹرولیم ڈویژن ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے پروگرام پر کام کر رہی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن ملک میں مزید قدرتی وسسائل کی تلاش کے لیے کوشاں ہے۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مختلف ذخائر سے تیل اور گیس کی ترسیل کے لئے پائپ لائنوں کے پراجیکٹس کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ مائننگ سیکٹر میں غیر ملکی سر مایہ کاری کے فروغ کے لیے مثبت سمت میں پیش رفت جاری ہے۔
اجلاس میں نگراں وفاقی وزیرپاورو پیٹرولیم محمد علی، مشیر احد چیمہ اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
