Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تاریخ سے متعلق بڑی پیشگوئی

متحدہ عرب امارات میں 6 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی کردی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یواے ای) کی فلکیاتی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ابراہیم الجرون نے فلکیاتی اعدادوشمار سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ 12 ربیع الاول کا چاند رواں ماہ 16 ستمبر کے روز نظر آنے کا امکان ہے۔

ماہر فلکیات عبد الجرون کے مطابق فلکیاتی اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں اگلے برس ماہ رمضان مارچ کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے جس کے بعد عید الفطر 10 اپریل کو ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبار ک اور عید الفطر کی اصل تاریخوں کا اعلان چاند نظر آنے کی بنیاد پر کیا جائے گا جس پرہجری کیلنڈر قائم ہے۔ عیسوی کیلنڈر میں اسلامی مہینے کے 29 یا 30 دن اس بات پر منحصر ہوتے ہیں کہ چاند کب نظر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version