نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لنلف نے پاورڈویژن میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ڈینش انرجی ٹرانزیشن انیشی ایٹو (ڈی ای ٹی آئی) اور انوسٹمنٹ فنڈ (آئی ایف یو) کے تحت کیے جانے والے منصوبوں اور پاکستان میں ونڈ انرجی کےحصول کے طریقہ کار سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے میں اضافہ ہوا ہے، اب توجہ ماحول دوست اور پائیدار توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر ہوگی،اس سے پاکستان میں توانائی کے تحفظ کے اقدامات وسعت ملے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
