چوہدری پرویزالہی کی حراست غیر قانونی قرار دینے کیلئے انکی اہلیہ کی دائر درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔
سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالہی کی حراست غیرقانونی قراردینے سے متعلق ان کی اہلیہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں درؒواست دائر کی گئی۔
جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس مسرت ہلالی تین رکنی بنچ کا حصہ ہونگے۔
سابق وزیراعلٰی پنجاب کی اہلیہ قیصرہ الہی نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
