Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

21 اکتوبر کو عوام ثابت کریں گے کہ قائد صرف نواز شریف ہیں، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو عوام ثابت کریں گے کہ قائد صرف نواز شریف ہیں۔ 

پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ والنٹئیرز کا ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس کی صدارت سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کی۔ مریم نواز شریف کی اجلاس میں آمد پر یوتھ والنٹیئرز نے پرجوش نعروں سے زبردست استقبال کی۔

اجلاس میں نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ مریم نواز شریف کا یوتھ والنٹیئرز کے جوش و جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھی آپ اور عوام سے ایسے ہی محبت کرتے ہیں،  21 اکتوبر کو عوام ثابت کریں گے کہ قائد صرف نواز شریف ہیں، نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں، نواز شریف پاکستان کے زخموں پر مرہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ نواز شریف کو سرخرو اور سربلند کیا، نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے، نواز شریف معیشت بحال، دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، ہمیشہ کہتی ہوں کہ نواز شریف کی دی ہوئی ترقی نکال دیں تو پاکستان میں صرف کھنڈرات بچیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات، نوجوانوں اور مزدوروں کے لئے روزگار، امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے، ہم نے قوم کی خدمت کا ایک لمحہ ضائع کیا نہ آئیندہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version