Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے ، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے چیئرمین نادرا کے لیے مجوزہ تین ناموں میں سے لفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری دی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ سلیکشن کمیٹی نے نادرا کے چیئر مین کے لئے  تین بہترین امید واروں کے نام شارٹ لسٹ کیے تھے ،کابینہ نے تفصیلی غور خوض کے بعد نادرا کے نئے چئیر مین کے لیے لیفٹننٹ جنرل محمد منیر افسر کی تقرری کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی 6 اور 19 ستمبر کے اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی جبکہ وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارتِ تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر تکامل اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن کے مابین سروس لیول کے ترمیمی معاہدے کی بھی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارتِ تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر ایریا اسٹڈیز سینٹر، یونیورسٹی آف پشاور اور کوروینس یونیورسٹی ہنگری کے سینٹرل ایشیاء ریسرچ سینٹر کے مابین معاہدے کی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی جبکہ کابینہ نے  وفاقی وزارتِ خزانہ کی سفارش پر سمٹ بینک لمیٹڈ کا نام بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھنے اور وفاقی وزارتِ داخلہ کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے حکومت پاکستان اور حکومت ایکواڈور کے  مابین معاہدے کی منظوری دے دی جس کے تحت دونوں ممالک کے ڈپلومیٹک، آفیشل اور اسپیشل پاسپورٹ ہولڈرز باہمی طور پر ویزا سے مستثنیٰ ہونگے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق نے کہا کہ پیشہ وارانہ تعلیم اور فنی تربیت کے  پروگرامز کو بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، ہنر مند افراد کی بیرون ملک روزگار  مواقع  بڑھانے کے حوالے سے اقدامات اٹھاے جائیں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق نے مزید کہا کہ افرادی قوت ہمارا سرمایہ ہے، افرادی قوت کو  عصری  تقاضوں کے مطابق ہنر کی فراہمی کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے جبکہ فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کے موجودہ تمام مراکز  کو فعال کیا جائے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version