چیئرمین پی ٹی آئی نے عدم پیروی پردرخواست ضمانت خارج ہونے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز اور توشہ خانہ کے نیب کیسزمیں سربراہ تحریکِ انصاف نے عدم پیروی پر درخواست ضمانت خارج ہونے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ احتساب عدالت نے دونوں کیسز میں عدم پیروی پر درخواست ضمانت خارج کی، استدعا ہے کہ دس اگست 2023 کا احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کی تھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
