Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی : منکی پاکس کے3 مریض سامنے آگئے

کراچی میں 3 منکی پاکس کے مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں منکی پاکس کے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، لیبیا سے کراچی پہنچنے والے 3  مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ تینوں مسافر لیبیا سے براستہ مسقط عمان ایئر لائن کی پرواز  سے کراچی ایئر پورٹ پہنچے تھے، ان تینوں مریضوں کو ایئرپورٹ سے سندھ انفیکشن ڈیزیز ہسپتال نیپا منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں کو قرنطینہ کردیا گیا جبکہ مسافروں کے ضروری ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

منکی پاکس کیا ہے؟ 

منکی پاکس دراصل ایک ایسا وائرس ہے جو بنیادی طور پر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔

منکی پاکس، وائرس کی ’پاکس وائری ڈائے‘ (Poxviridae) فیملی سے تعلق رکھتا ہے، اس فیملی کو مزید 2 ذیلی خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں 22 انواع ہیں اور مجموعی طور پر اس فیملی میں وائرس کی 83 اقسام ہیں۔

اس فیملی سے تعلق رکھنے والے وائرس میں ’اسمال پاکس‘ یعنی چیچک بھی شامل ہے اور علامات میں قریب ترین ہونے کی وجہ سے منکی پاکس کو اس کا کزن بھی کہا جاتا ہے۔

علامات

عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس کی علامات بھی چیچک سے ملتی جلتی ہیں، عام طور پر اس کی علامات ایک سے دو ہفتوں کے درمیان سامنے آتی ہیں۔

متاثرہ شخص میں پہلے سر درد، بخار، سانس پھولنے کی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور پھر چیچک کی طرح جسم میں دانے نمودار ہوجاتے ہیں جبکہ ان دانوں میں پَس بھی موجود ہوتا ہے اور مریض کو بے چینی و خارش بھی محسوس ہوسکتی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version