Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل نے فلسطین پر ظلم و جبر کی انتہا کر دی ہے، مشعال ملک

مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر ظلم و جبر کی انتہا کر دی ہے، مودی حکومت کے ہندوتوا کی انتہا پسند پالیسی کے باعث کشمیری مسلمانوں کو ظلم و جبر کا سامنا ہے مہذب دنیا اس کا نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے روٹس انٹرنیشنل اسکول و کالج میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں نے بہت خوبصورت انداز میں نعت مقبول رسولﷺ پیش کی اس کے لیے بچوں کے والدین اور اساتذہ کرام مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺجب دنیا میں آئے تو ہر طرف جہالت کا اندھیرا تھا، انہوں نے اپنی تعلیمات سے ان اندھیروں کو ختم کیا، حضرت محمد ﷺکی تعلیمات اور زندگی نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔

مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ اس وقت فلسطین کے مسلمانوں کو انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا ہے، اسرائیل نے ان پر ظلم و جبر کی انتہاکر دی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غزہ کے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر بمباری انسانیت سوز ہے، مہذب دنیا اس کا نوٹس لے، اس وقت دنیا کو بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

مشعال حسین  کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہی صورتحال بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی بھی ہے، مودی حکومت کے ہندوتوا عقائد کے باعث کشمیری مسلمانوں کو ظلم و جبر کا سامنا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اسلام کے اوپر ریسرچ کرنی چاہیے اور اس کے امن، مساوات اور رواداری کے پیغام کو پھیلائیں تاکہ دنیا میں امن ہو سکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version