ملک بھر میں نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی نان کی قیمتوں اضافہ کردیا، روٹی پانچ روپے اضافہ کے ساتھ 25 روپے، سادہ نان 25 روپے سے 30 روپے، کلچہ نان 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے، پراٹھا اور روغنی نان 10 روپے اضافہ کے بعد اب 60 روپے کردیا گیا ہے۔
صدر کیپٹل نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹا اور فائن کا ریٹ دن بدن بڑھ رہا ہے، حکومت نے گندم کا ریٹ سنتالیس سو روپے کردیا، اب ہمیں نہیں امید کہ آٹا کی قیمتیں نیچے آئینگی۔
صدر کیپٹل نان بائی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت آٹا اور فائن کی بوری بارہ ہزار سے زائد میں مل رہی ہے، کل سے اسلام آباد کے تمام نان بائی نئی ریٹ لسٹ پر روٹی و نان فروخت کریں گے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق کل مورخہ اکیس نومبر سے ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
