نوازشریف نے کہا ہے کہ بیٹوں سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو نکالنامقصود تھا، ایک شخص کو لانے کیلئے مجھے نکالا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے لاہورمیں صوبہ سندھ اور کراچی سے امیدواروں کے انتخاب کے لیے منعقدہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال والےکہتےہیں لواری ٹنل ہم نےبنائی ہے، چترال میں ٹنل ہم نے بنائی ووٹ جماعت اسلامی کو دے دیا۔
بڑی بڑی ناانصافیاں خاموشی سے برداشت کر جاتے ہیں
قائد ن لیگ نواز شریف کا پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #NawazSharif pic.twitter.com/8MQHDNcgHm— BOL Network (@BOLNETWORK) December 18, 2023
نوزشریف نے کہا کہ کراچی میں امن نوازشریف نے قائم کیاووٹ کسی اورکا ہوگیا، کراچی والے اپنے گریبان میں جھانکیں، آرٹی ایس بند کرواکرجوحکومت لائی گئی ایک موٹروےتک نہیں بنواسکی، کراچی میں پینے کے پانی کا ایک منصوبہ بھی مکمل نہیں کر سکے۔ کراچی سے سکھر تک موٹر وے تک نہیں بناسکے، قانون اور آئین میں گنجائش نہ ہونےکےباوجود نکالا گیاَ۔
کراچی میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا
کراچی میں امن ہم نے قائم کیا ووٹ کسی اور کے کھاتے میں گیا
قائد (ن) لیگ نواز شریف کا پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #NawazSharif pic.twitter.com/VEMBVO94PM— BOL Network (@BOLNETWORK) December 18, 2023
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پوچھناچاہیےتھا صبح جووزیراعظم تھاشام میں ہائی جیکرکیسےبن گیا؟ بیٹوں سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو نکالنامقصود تھا، ایک شخص کو لانے کیلئے مجھے نکالا گیا۔ 1999میں صبح وزیراعظم تھاشام میں ہائی جیکربن گیا؟
نوازشریف نے مذید کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے علاقوں میں شدید دھند ہے، شدیددھند کےباعث بھی آپ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
