Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلیجنس بیصد آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر راہزیب عرف خارے سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا، جبکہ علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کی تلاش اور خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version