Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی درست قرار، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

پشاورلیکشن ٹربیونل نے رہنما سابق اسپیکراسد قیصر کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ 

سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے کی۔ الیکشن ٹربیونل نے اسد قیصر کی اپیل منظور کرتے ہوئےکاغذات نامزدگی کو درست قرار دے دیا۔

وکیل اپیل کنندہ بیرسٹر وقارعلی خان نے مؤقف پیش کیا ریٹرننگ افسرنے پارٹی اکاؤنٹ اپیل کنندہ کا ذاتی اکاؤنٹ قرار دیکر ان کے کاغذات مسترد کیے۔ الیکشن کمیشن نے مذکورہ اکاؤنٹ فارن فنڈنگ کیس میں خود پارٹی اکاؤنٹ قراردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ جی بالکل یہ کلیئر ہے یہ اکاؤنٹ ان کے نام پر نہیں ہے، یہ پارٹی اکاؤنٹ ہے جس کے بعد ٹربیونل نے اسد قیصر کے کاغذات درست قرار دیے۔

سابق سپیکراسد قیصر کی اپیل منظورہونے کے بعد انھیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی گئی۔ جسٹس شکیل احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے اسد قیصر کی اپیل منظورکی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version