Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کی غزہ میں الاقصیٰ اسپتال کےاطراف شدید بمباری، 40 سےزائد فلسطینی شہید

اسرائیل نے غزہ میں الاقصیٰ اسپتال کےاطراف شدید بمباری کی جس سے 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، غیرملکی میڈیا کے مطابق رفح میں اسرائیلی فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایمبولینس پربھی حملہ کیا جس سے فلسطینی ہلال احمرکے 4 کارکن شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج نےغزہ میں الاقصیٰ اسپتال کے اطراف شدید بمباری کی جس سے 40 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 150 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 سے زائد حملوں میں 200 فلسطینی شہید ہوئے۔ جنگ سے اب تک شہدا کی تعداد 23 ہزار357 سے تجاوز کرچکی ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسزکی پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں چھاپہ مارکارروائی میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 12 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version