Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی کارروائیاں

قومی انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے کارروائیاں کیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر ڈسٹریکٹ مانیٹرنگ افسران نے مختلف کارروائیاں کیں۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر بھکر نے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر کی منسوخی کی ہدایات جاری کی۔

پی پی 136 کے امیدوار احمد چھٹہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری کیا گیا۔

این اے 75 میں دانیال عزیز پر بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افس نے ننکانہ صاحب میں  امیدواران شزرا منصب، راناارشد، کاشف پڈیار اور آغاعلی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر وارننگ جاری کی گئی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 143 کے امیدوار ماجد حسین کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری کیا۔

صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 265 امیدوار اکمل وارند کو بھی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے نو ٹس جاری کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version