Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ نے جے یو آئی کے امیدوار عبدالحفیظ لونی کو الیکشن لڑنے سے روک دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوارعبدالحفیظ لونی کو الیکشن لڑنے سے روک دیا۔ 

این اے 252 سے الیکشن لڑنے کے معاملے میں سپریم کورٹ نےعبدالحفیظ لونی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل اور بلوچستان ہائیکورٹ کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقراررکھا۔

وکیل عبدالحفیظ لونی نےعدالت سے استدعا کی کہ میرا مؤکل نیب کرپشن کیس میں سزا یافتہ ہے، سزا پوری ہوچکی ہے الیکشن لڑنےکی اجازت دی جائے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ آپ کا مؤکل صرف دو سال اور دو ماہ جیل میں رہا، نیب کورٹ نے دس سالےکی سزا اور پانچ کروڑ روپے جرمانہ کیا۔ آٹھ سال تک آپ کا موکل پے رول پر جیل سے باہر رہا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پانچ کروڑ کا جرمانہ ادا نہیں کیا گیا، ایسے لوگ بلوچستان کےعوام کی نمائندگی نہ کریں، الیکشن نہ لڑیں گھر بیٹھیں الیکشن میں آپ کا خرچہ ہوگا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پانچ کروڑ کا جرمانہ ادا نہ کرنے پر اس کی پراپرٹی ضبط ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version