Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات میں صرف تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا، مراد علی شاہ

سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی کو جو پارٹی دی گٸی وہ انہوں نے خود تباہ کردی ہے۔

سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں 4 فروری کو جلسہ عام کریں گے اور یہ شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، بلاول بھٹو جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ملک بھر میں عوام میں جارہے ہیں، ہمارا منشور جاری ہوچکا ہے، منشور میں  غریب طبقے کو بچانا شامل ہے، 15 سو ارب کی اشرافیہ کو دی جانے والی سبسڈی کو ملکی صورتحال کو بہتر کرنے کے لٸے استعمال کرنا ہے ، بلاول بھٹو کے منشور پر ہم باقاعدہ کام کررہے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کی مہربانی سے سندھ میں مقابلہ اتنا نہیں ہے، ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے، ہم عوام میں جاتے ہیں تاکہ معلوم ہو کہ ہم میں کیا کوتاہیاں رہ گٸی ہیں ، سندھ میں ن لیگ کے امیدوار میری انگلی کے برابر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں اچھی کامیابی ملے گی، بلوچستان میں پیپلزپارٹی میں آنے والوں کی لاٸن لگی ہے، تحریک انصاف کے بانی کو جو پارٹی دی گٸی وہ انہوں نے خود تباہ کردی ہے،  نشان کا مسٸلہ ہمارے ساتھ ماضی دو بار میں ہوچکا ہے، تلوار سے تیر کا نشان ہم نے لیا اور ہماری قیادت نے ہوشیاری سے پارٹی کو بچایا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آٸی کہ ورکرز سے بلاول بھٹو خطاب کررہے ہیں، اس وقت مقابلہ تیر اور شیر کا ہے،  پی ٹی آٸی کہ لوگ اب عوام کو جلسوں میں قرآن اٹھا کر یقین دلا رہے ہیں،  نوازشریف تین بار وزیر اعظم رہے مگر جو انہیں لاتا ہے اسے لڑتا ہے، بانی پی ٹی آٸی نواز شریف کے بنائے گئے ماحول پر اقتدار میں آٸے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version