Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی کو اقتدار جاتے نظر آیا تو پاکستان پر حملہ کیا، نواز شریف

نواز شریف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اقتدار جاتے نظر آیا تو پاکستان پر حملہ کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہارون آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں تھا ہارون آباد جلسہ پچھلے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دےگا، بہت سالوں کے بعد آپ کے سامنے کھڑا ہوں، ہارون آباد والو میرا دل چاہ رہا ہے آپ کو پیشگی مبارکباد دےدوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دکھ برداشت کیا لیکن قومی راز فاش نہیں کیا ، بانی پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا، بانی پی ٹی آئی کو اقتدار جاتے نظر آیا تو پاکستان پر حملہ کیا۔

نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ایسے ایسے نقصان ہوئےکہ انکی تلافی نہیں ہے، مجھے وزارت عظمیٰ سے 3،3 بار ہٹایا گیا، ٹرانسپرنسی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا دور کرپٹ ترین دور تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یوریا میرے دور میں1300روپےکا آج5000 روپےکا ہے جبکہ چینی 35 روپے سے 150 روپے کلو ہوگئی، ہم نے تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا ، میرے دور میں ڈالر104 روپےکا تھا آج 280 روپےکا ہے، ہمارے دور میں مفت دوائیاں ملتی تھیں۔

سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ ختم کی اور سستی بجلی لے کر آیا، کسانوں سے پوچھو نوازشریف کے دور میں ٹریکٹر کتنےکا تھا، 8 لاکھ روپے کا ٹریکٹر تھا اور آج 40 لاکھ روپے کا ہے۔ہمارے دور میں روٹی، بجلی اور گیس سستی تھی، تبدیلی نے آکر ملک کا بیڑا غرق کردیا، بتائیں نوازشریف یاد آتا ہے یا نہیں آتا؟

سابق وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ہمیں تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ سےہٹادیاگیا، ایک بار نہیں، مجھے تین تین بار وزارت عظمیٰ سےہٹایاگیا، ہمیں جیلوں میں بھیجا گیا اور تماشہ بنا دیا گیا، ایسے نقصان ہوئے کوئی تلافی نہیں ہوئی، والدہ کو قبر میں نہیں اتار سکا، کلثوم فوت ہوتی ہے جیل میں اطلاع ملتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version