Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پٹرولیم کانفرنس 2024 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔

کانفرنس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزیر توانائی، سیکرٹری پٹرولیم، حکومتی نمائندوں، پالیسی سازوں، توانائی اور پٹرولیم سیکٹر کے غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی مندوبین نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، تیل اور گیس کے ذخائرکی تلاش کے لیےمشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

نگران وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ نے انفراسٹرکچر کی ترقی، لاجسٹکس اور سکیورٹی میں تلاش اور پیداوار کی کوششوں کو تقویت دینے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان کی بے پناہ معدنی صلاحیت کو مکمل طور پر استعمال کرنے کے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہے تاکہ توانائی میں خود کفالت کو یقینی بنایا جا سکے اور ملک کو توانائی کے ایک علاقائی برآمد کنندہ میں تبدیل کیا جا سکے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)اور وفاقی وزارت توانائی کو قواعد و ضوابط اور طریقہ کار کو ہموار کرکے سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کو سراہا۔

کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی کے کنٹری منیجر علی طحہٰ التمیمی نے پالیسی سفارشات مرتب کرنے اور پٹرولیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لئے سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنے میں حکومت پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version