Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’حقِ رائےدہی استعمال کرنیوالے اورامیدواران کو مکمل محفوظ ماحول فراہم کیا جائے‘‘

آئی جی خیبرپختون خوا اخترحیات خان نے ہدایت کی کہ حقِ رائےدہی استعمال کرنیوالے، باالخصوص خواتین اورامیدواران کو مکمل محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

پشاورمیں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوااختر حیات خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ عام انتخابات 2024 کی سیکیورٹی انتظامات سے متعلق صوبہ بھرکے ریجنل پولیس افسروں سے ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔

اجلاس میں انسپکٹرجنرل خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے کہا کہ انتخابات کا پرُامن انعقاد ایک اہم قومی فریضہ ہے۔ حقِ رائے دہی استعمال کرنیوالے بالخصوص خواتین اور امیدواران کو مکمل محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

اختر حیات خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ اسٹیشنزکے باہر سیکیورٹی زونز، پرامن اور سازگار ماحول کی فراہمی کویقینی بنایا جائے۔

آئی جی کے پی نے پولیس افسران کو تمام انتخابی عمل کے دوران غیرجانبدار رہ کراورسیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے اور اسلحہ /ہتھیاروں کی نمائش کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اخترحیات خان نے اجلاس میں کہا کہ انتخابی عمل کی مسلسل نگرانی کے لیے سنٹرل پولیس آفس آپریشنز روم پشاور میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم ہوگا۔ جلسے جلوس یا پولنگ کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے، اشتعال انگیز تقاریر کرنے، قابل اعتراض مواد کی اشاعت، لسانیت اور فرقہ واریت پھیلانے کی پابندی کو بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version