Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قوم نے کسی بھی جماعت کو اکثریت نہ دے کر ایک دوسرے کا محتاج کر دیا ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم نے کسی بھی جماعت کو اکثریت نہ دے کر ایک دوسرے کا محتاج کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ قوم نے کلیئرکٹ نہیں اسٹریٹ مینڈیٹ دیا ہے، سب جماعتوں کو قوم کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے، ملک اس وقت کسی بھی سیاسی عدم استحکام کا شکار نہیں ہو سکتا، نواز شریف نے کہا ہے کہ سب سے رابطہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 16 ماہ مل کر کامیابی سے حکومت چلائی ہے، آزاد امیدوار سب سے بڑا گروپ نہیں ہے، آزاد امیدواروں میں وہ بھی شامل ہیں جنہیں ہم ٹکٹ نہیں دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ مرکز میں سب سے بڑی پارٹی ہے، ن لیگ کا حق ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو نامزد کرے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version